ایرانی جوہری مراکز پر اسرائیل نے حملے کر کے دنیا کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا : روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہروف نے ایرانی جوہری تنصیبات اور مراکز پر اسرائیل کے ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملے کر کے بد ترین تباہی کو دنیا سے محض چند ملی میٹر کے فاصلے پر لاکھڑا کیا ہے۔

روسی ترجمان کا یہ بیان روسی خبر رساں ادارے' آر آئی اے ' نے بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل مسلسل حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں کی تصدیق بین الاقوامی جوہری ادارے 'آئی اے ای اے ' نے بھی کر دی ہے۔

ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں سخت موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ امریکی بنکر بسٹر بموں کو گرانے والے جہازوں کی مشرق وسطی منتقل کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

خطے کے ملکوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ قطری ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر ایرانی جوہری مراکز پر اسرائیلی حملوں کے ممکنہ اثرات کو مانیٹر کر رہا ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں