سعودی ہیریٹیج کمیشن، سینٹر فار میٹرالوجی کے درمیان موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ریاض میں ہیریٹیج کمیشن نے نیشنل سنٹر فار میٹرالوجی کے ساتھ موسمیاتی اور ماحولیاتی سٹڈیز سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت مملکت کے تاریخی ورثے کی حیثیت کی حامل عمارات اور مقامات کے لیے ہے۔

مفاہمتی یادداشت موسمیات کے حوالے سے تعلیم کے لیے کارآمد ہو گی۔ سعودی خبر رساں ادارے نے یہ بات اتوار کے روز رپورٹ کی ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کیا جائے گا جو تعاون کے تبادلے اور معلومات کے تبادلے سے متعلق ہوگا۔

ایم او یو موسمیاتی خطروں کا جائزہ لینے میں مدد دینے کے لیے بھی ہوگا۔ تاکہ ان کا توڑ کرنے کے لیے مشترکہ ورکشاپس اور پروگرام ترتیب دیے جا سکیں جو تاریخی مقامات کے تحفظ اور انہیں موسمی اثرات سے بچانے کے لیے ہوں۔

یہ تعاون کا معاہدہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کمیشن کے ویژن کے مطابق تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا جا سکے اور تاریخی مقامات کو ماحولیات اور موسمیات کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کی تیاری، ماحولیات کی بحالی اور تاریخی مقامات کے تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

حال ہی میں اس کمیشن نے سعودی عرب کے ڈیٹا اتھارٹی کے علاوہ مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر قائم کیے گئے ڈیٹا کے نظام سے منسلک ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔ تاکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بھی ایسے اقدامات کا ایتمام کیا جا سکے جو ماحولیاتی و موسمیاتی اثرات کو کم کرنے والے ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں