لیبیا: طرابلس میں ایک اور تیل ڈپو کو آگ لگ گئی
ٹینک میں 60لاکھ لٹر تیل موجود،انسانی اورماحولیاتی المیہ رونما ہونے کا خدشہ
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تیل کے ایک اور ڈپو کو آگ لگ گئی ہے جبکہ حکام اس سے پہلے ایک ڈپو میں لگی آگ کو بجھانے میں ناکام رہے ہیں۔
متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران اتوار کی رات طرابلس کے جنوب میں واقع تیل کے ایک ٹینک کو راکٹ آ لگا تھا جس سے اس میں آگ لگ گئی تھی۔لیبیا کی سرکاری نیشنل آئیل کارپوریشن نے خبردار کیا ہے کہ اس ٹینک میں ساٹھ لاکھ لٹر تیل موجود ہے اور اس سے انسانی اور ماحولیاتی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
تیل کا یہ ڈپو ائیرپورٹ روڈ پر واقع ہے۔حکام نے پانچ مربع کلومیٹر علاقے میں واقع مکینوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں سے چلے جائیں۔نیشنل کارپوریشن کے ترجمان محمد الحریری نے کہا ہے کہ آگ بجھانے والا عملہ کئی گھنٹے تک تیل ڈپو میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کرتا رہا ہے لیکن ان کے پاس پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور پھر وہ چلے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اب فضا سے ہی آگ بجھانے والے طیاروں کے ذریعے آتش زدگی پر قابو پایا جا سکتا ہے اور بہت سے ممالک نے اپنے طیارے بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔
طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قبضے کے لیے اسلامی جنگجوؤں اور حکومت نواز ملیشیا کے درمیان 13 جولائی سے لڑائی جاری ہے اور سوموار کو بھی طرابلس کے وسط میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔دونوں متحارب جنگجو گروپ ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر راکٹ گرینیڈوں اور توپوں سے حملے کررہے ہیں۔
طرابلس اور مشرقی شہر بن غازی میں متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد دوسرے ممالک نے اپنے سفارت خانوں کو بند کردیا ہے اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔آج نیدرلینڈز ،فلپائن اور آسٹریا بھی اپنے سفارتی عملے کے انخلاء کی تیاری کررہے تھے۔امریکا ،اقوام متحدہ اور ترکی نے ہفتے کے روز وہاں تعینات اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا تھا۔
-
لیبی فوج اور جنگجوؤں میں جھڑپیں ،38 افراد ہلاک
لیبیا میں مقیم برطانوی شہریوں کوتجارتی پروازوں سے وطن واپسی کی ہدایت
بين الاقوامى -
لیبیا : باغیوں نے غیرمسلم فلپائنی کا سرقلم کردیا
مشرقی شہر بن غازی کے اسپتال سے مقتول کی سربریدہ لاش برآمد
بين الاقوامى -
لیبیا میں ائیر پورٹ سٹاف کی بمباری کے خلاف ہڑتال
ملک کے مغربی حصوں میں فضائی آپریشن رک گیا
بين الاقوامى -
طرابلس میں لڑائی کے بعد مصراتہ کا ہوائی اڈا بھی بند
دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی بندش کے بعد لیبیا بیرونی دنیا سے کٹ کر رہ گیا
بين الاقوامى -
لیبیا میں یرغمال تیونسیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی
لیبیا میں یرغمال بنائے گئے ایک تیونسی سفارت کار اور سفارت خانے کا ایک ملازم رہائی ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کا مرکزی کردار گرفتار
امریکی فوجیوں اور ایف بی آئی کے ایجنٹوں کی لیبیا کے بنغازی کے نزدیک کارروائی
بين الاقوامى